Homeخبریںپنجگور میں موٹرسائیکل کے چوری میں ملوث تین افراد کو پکڑ لیا...

پنجگور میں موٹرسائیکل کے چوری میں ملوث تین افراد کو پکڑ لیا گیا ہے

پنجگور(ہمگام نیوز ) پنجگور تسپ میں علاقائی مکینوں نے موٹر سائیکل کے چوری میں ملوث تین افراد کو پکڑ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث تینوں افراد کو علاقائی مکینوں نے پکڑلیا ہے جو موٹرسائیکل چوری میں ملوث تھے،چوری میں ملوث تینوں ملزموں نے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی چوری کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تین افراد پنجگور تسپ اور بہت سے علاقوں میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث تھے ان کے بڑے گینگ سرگرم ہیں ان میں سے کم سن بچوں کو موٹرسائیکل چوری میں اسعمال کرتے تھے ۔ اپنے اعتراف جرم میں اپنےگینگ کے باقی ساتھیوں کے نام دیے ہیں۔ پنجگور سے چوری شدہ موٹرسائیکل چوری کے بعد خضدار بھیجتے تھے ۔اب تک دو چوری شدہ موٹرسائیکل واپس کردیئے گئے ہیں۔

Exit mobile version