سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جانبق

پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جانبق

پنجگور(ہمگام نیوز)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین تابش حسین جان بحق ،تفصیلات کے مطابق تابش حسین ولد محمد ایوب اپنے علاقے تسپ سے نکل کر کلگ کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں تابش حسین شدید زخمی ہوئے زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستے میں چل بسا واضح رہے تابش حسین گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ چیئرمین ہیں جس پر پہلے بھی اس طرح کے حملے ہوئے ہیں جو شدید زخمی بھی ہوئے تھے،واقع کے بعد ٹیچرز ایسوسی ایشن کی بڑی تعدادمیں اسپتال میں جمع ہوئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز