دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںپنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:...

پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج 15 ستمبر کوسرمچاروں نے ضلع پنجگور میں چکیں گوران کے مقام پر پانچ گاڑیوں کے فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد سرمچاروں نے فوجیوں کی باتیں ٹریس کیں جس میں انہیں سناگیا کہ وہ ہلاک اور زخمیوں کے بارے میں باتیں کررہے تھے۔ یہ علاقہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر واقع ہے۔فورسز پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے کیونکہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر بلوچستان کیلئے کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں۔ بلوچ سرمچار قابض فوج پر حملوں، بلوچ وطن اور وسائل کی دفاع میں ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز