چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات

پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملہ ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے وشبود سرادک میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے.

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حملے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ پورا علاقہ دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا.

خیال کیا جا رہا ہے کہ حملے میں پاکستانی فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں.

آخری اطلاعات تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کیا ہے مگر مزکورہ علاقے میں اکثر و بیشتر پاکستانی فورسز پر بلوچ سرمچار حملہ آور ہوتے رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز