چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںپنجگور میں 7 فروری کو تین بلوچ فرزند قابض پاکستانی فورسز کے...

پنجگور میں 7 فروری کو تین بلوچ فرزند قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے گزشتہ ماہ کے 7 تاریخ کو قابض پاکستانی فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا تھا۔

لاپتہ ہونے والوں فرزندوں کی شناخت شبیر آحمد ولد حاجی عبد الکریم سکنہ وشبود، بالاچ ولد ماسٹر عبدالطیف سکنہ گرمکان، عقیل ولد حلیل سکنہ گرمکان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو قابض فورسز نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں ان کے گھروں پر لگائے گئے الگ الگ چھاپوں کے دوران حراست میں لے کر اغواء کیا تھا۔

واضح رہے کہ قابض اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا تسلسل پنجگور سمیت مقبوضہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں بدستور جاری ہے، تاہم گزشتہ ماہ سے اب تک ان واقعات میں قدرے تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

قابض فوج اور خفیہ ادارے بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرنے کے بعد ان کی فیملیز پر دھمکی آمیز انداز میں دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ خاموش رہیں وگرنہ ان کے بچوں کو نقصان پہنچایا جائے گا، اسی وجہ سے اکثر گمشدگیوں کی خبریں تاخیر سے میڈیا کو موصول ہوتی ہیں۔ لاپتہ فرزندوں کی سلامتی کیلئے اکثر والدین اور فیملیز خوف اور دہشت کی وجہ سے خبر کو گھر یا پھر خاندان سے باہر نہیں نکلنے دیتے، جسکی وجہ سے وہ شدید تذبذب اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز