پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں شدید بارش اور تیز ہواہوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں نقصانات ہوئے۔ بجلی کے کئی کھمبے گرنے کے سبب تسپ سوردو میں بجلی معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق آج پنجگور کے علاقے وشآپ میں بارش اور تیز ہواہوں کے نتیجے میں دیوار گرگئی جس کی زد میں آکر ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔


