پنجگور (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے وشبود میں ایک خالی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے ـ
تفصیلات کے مطاق پنجگور وشبود چاکر آباد میں خالی گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جنکی شناخت امجد ولد وزیر ساکن وشبود کے نام سے ہوئی ہے.
پولیس نے لاش کو سول اسپتال پنجگور میں منتقل کر دیا.
پولیس کے مطابق وہ مزید تفتیش کررہی ہے جبکہ مقتول کو سینے پر گولی مارکر قتل کر دیا گیا ہے ۔