پنجگور ( ہمگام نیوز ) پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مراد بخش نامی شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کو اس وقت نامعلوم گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ گھر سے نکلے تھے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جبکہ کیچ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے دو بلوچ فرزندوں کو شہید کردیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو شہید کردیا جن کی شناخت باہڑ ولد صاحب داد اور جلال کے ناموں سے ہوئی ہیں۔