جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںپنجگور پروم میں چوروں نے ایک زامیاد گاڑی کو چھین کر لوڈ...

پنجگور پروم میں چوروں نے ایک زامیاد گاڑی کو چھین کر لوڈ خالی کرکے ویران میدان میں پھینک دیا

 

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں چوروں نے ایک گاڈی چھین کر لوڈ خالی کرکے ویران میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق پنجگور پروم کپ کے قریب چوروں نے ایک زامیاد گاڈی کو چھین لیا لوڈ خالی کرکے زامیاد گاڈی کو ویران میدان میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پنجگور میں روزانہ چوری وڈکیتی میں اضافہ بڑھتی جارہی ہیں۔ غریب مزدور کا روزگار اسی تیل سے منسلک ہے جو اپنے گھر کے چھولا جلانے کیلئے جو ایران باڈر سے زامیاد دوہزار سے تیل لاکر پنجگور میں بھیجنے کیلئے لاتے ہیں قابض ریاست کے بنائے ہوئے گروہ ڈیتھ اسکواڈ اسلحہ کے زور سے انھیں لوٹتے ہیں اگر کوئی گاڈی نہ دینے پر انکار کریں تو مار دیتے ہیں کئی لوگوں کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے جبکہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہیں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ چوروں کا بڑا گینگ پروم پنجگور مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کرتے ہیں جو قابض ریاست کی پشت پناہی حاصل ہے قتل وغارت ڈکیتی ولوٹ ماری بہت سے برائیوں میں ملوث ہیں جو کھلے عام ڈارک سرف گاڈیوں میں اسلحہ کے ساتھ گھومتے ہیں گاڈی میں سویچ بورڈ پر پاکستانی جھنڈے رکھا ہیں اور ایجنسی کے کارڈ پاس ہیں۔
کوئی پوچنے والا نہیں انتظامیہ پولیس خود بے بس ہیں اسکے خلاف ایکشن نہیں لیتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز