پروم (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں گولڈ سمتھ لائن پر قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید۔
تفصیلات کے مطابق کل رات مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں بلوچستان کو تقسیم کرنے والی مصنوعی سرحد پر قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ قابض ایف سی کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت تیل کے کاروبار سے منسلک ظہیر احمد ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔