Homeخبریںپنجگور: پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، اہلکار...

پنجگور: پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، اہلکار ہلاک

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان ولد محمد ابراہیم کے گھر پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پھینکے۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز