پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ریاست کی پشت پناہی حاصل کرنے والا ریاستی م ڈاکوؤں کا سرغنہ اعجاز پپو ولد لطیف کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے پنجگور میں چوروں اور ڈاکوؤں کا سرغنہ اعجاز پپو چوری و ڈکیتی اور بہت سے برائیوں میں ملوث تھے۔
اعجاز پپو تسپ نوک آباد میں رہ کر چوروں کا نیٹ ورک چلارہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور پولیس نے اعجاز پپو کے گھر میں چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی پیش آیا، دوران چھاپہ اعجاز عرف پپو نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
یاد رہے اعجاز پپو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کے رکن بھی رہے ہیں، جو 2015 میں پاکستانی ریاست کے سامنے سرنڈر کر گئے تھے۔ جس کے بعد پاکستانی ریاست نے اُن کو چوروں اور لٹیروں کا سرغنہ مقرر کر دیا۔