پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں نیو چتکان بازار کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد۔
تفصیلات کے مطابق لاش آج صبح نیو چتکان بازار کے قریب کے ویران کمرے سے برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس شخص کی موت دل کا دورا پڑنے سے واقع ہوئی ہے تاہم مرنے والے شخص کے منہ اور ناک سے خون بہا ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے شائد نہیں ہوئی ہو۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔