پنجگور (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کے مطابق گزشتہ روز گاڑی چوری کرنے کی کوشش میں ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ جاوید ولد عصاء عوام کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے کاٹہ گری میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے جاوید اور اس کے ایک ساتھی نے روڑ بلاک کرکے راستے میں آنے والے زمباد گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق جاوید اور اس کے ساتھی نے کئی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء اور ایک زمباد گاڑی چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے، عام عوام نے ان کا پیچھا کرکے ان پر حملہ کردیا تو جاوید اور اس کا ساتھی عوام کے سامنے سرینڈر ہوگئے، مگر عوام کی شدید تشدد سے جاوید ولد عصاء موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے جاوید بدنام زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ بجار شمبے زئی کا کزن ہے، جو آئے روز علاقے میں چوری، ڈکیتی اور قتل و غارت جیسے جرائم میں ملوث رہتے ہیں۔