سه شنبه, مې 6, 2025
Homeخبریںپنجگور کے مختلف علاقوں میں ایف بی ایم کی جانب سے وال...

پنجگور کے مختلف علاقوں میں ایف بی ایم کی جانب سے وال چاکنگ

پنجگور (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے وال چاکنگ کیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی جانب سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان اور گرمکان کے مختلف مقامات پر فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے بلوچ استحصالی کمپنی، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے خلاف وال چاکنگ کیا گیا۔

وال چاکنگ میں لکھا گیا کہ “پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک )ایک نئی ایسٹ انڈین کمپنی ہے” جبکہ دیگر کئی مقامات پر فری بلوچستان موومنٹ کی جانب عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں وال چاکنگ کیا گیا ہے کہ “سی پیک بلوچوں کے لیے بربادی اور موت کی مانند ہے”

گزشتہ دنوں بھی فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے خلاف تمپ کے مختلف مقامات پر وال چاکنگ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز