جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںپنجگور کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں کے سبب کئی کھمبے...

پنجگور کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں کے سبب کئی کھمبے گرگئے، بجلی معطل

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں سے کئی کھمبے زمین بوس، بجلی مکمل معطل اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق تسپ مین روڈ میں 11 ہزار Kv کھمبہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا اور بعدازاں، بجلی معطل ہوگیا۔ اس کے علاوہ، تعطل بجلی کی وجہ سے قلت آب کا مسئلہ پیش آرہا ہے اور علاقہ مکینان پانی کے بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک واپڈا کی جانب سے کھمبوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کیلئے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں اٹھائے گئےہیں۔ جبکہ، انتظامیہ بھی خواب خرگوش میں ہے۔ اپنی خاموشی کی وجہ سے غیر زمہدارانہ رویہ کا ثبوت فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز