جمعه, جنوري 31, 2025
Homeخبریںپنجگور: گولڈ سمتھ لائن پر قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایرانی...

پنجگور: گولڈ سمتھ لائن پر قابض پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایرانی زیرقبضہ بلوچستان کا رہائشی جاں بحق

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قابض پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے مغربی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تیل بردار گاڑی کے ڈرائیور کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آحمد ولد صادق جن کا تعلق ایرانی زیرقبضہ بلوچستان کے علاقے بمپشت کنت سے ہے، تیل فروخت کرنے کی غرض سے پنجگور گیا تھا جہاں سے واپسی پر مغربی و مشرقی بلوچستان کو الگ کرنے والی مصنوعی سرحد “گولڈ سمتھ لائن” کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول تیل کے کاروبار سے منسلک پیشے سے ایک ڈرائیور تھا۔

مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیشتر بیروزگار نوجوان گولڈ سمتھ لائن کے مضافاتی علاقوں میں تیل کی کاروبار کی غرض سے آتے ہیں جن کے پاس قانونی پرمٹ بھی ہوتا ہے مگر اس کے باوجود قابض پاکستانی فورسز اور قابض ایرانی فورسز انہیں بلا جواز نشانہ بناتے ہیں۔ ماضی قریب میں ہی ایرانی فوج نے فائرنگ کرکے متعدد نہتے بلوچوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے گولڈ سمتھ لائن برطانوی سامراج کی جانب سے کھینچی گئی ایک مصنوعی لکیر ہے جس نے بلوچ قوم اور سرزمین کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز