Homeخبریںپنجگور گچک منڈی میں گیس سلنڈر پٹھنے سے دھماکہ، ایک شخص زخمی

پنجگور گچک منڈی میں گیس سلنڈر پٹھنے سے دھماکہ، ایک شخص زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور چتکان بازار گچک منڈی میں گیس سلنڈر پٹھنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چتکان گچک منڈی میں سلنڈر دھماکے سے طاہر ولد خدا بخش سکنہ سراوان خدابادان زخمی ہو گیا ہے ۔دھماکہ کے سبب بہت سے سامان جل کر خاستر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

سلنڈر دھماکے کے بعد زخمی شخص طاہر ولد خدا بخش کو طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version