Homeخبریںپنجگو: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ایک شخص...

پنجگو: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

 

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ زیب کے نام سے ہوئی ہے جو نگار کلب چتکان کے کیپٹن اور مایہ ناز فٹبالر ہیں، ذرائع کے مطابق عبداللہ زیب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک اس واقعے میں ملوث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی اور نامعلوم مسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version