پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںپوتین جنگی مجرم ہیں ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہونا چاہیے :...

پوتین جنگی مجرم ہیں ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہونا چاہیے : بائیڈن

واشنگٹن (ہمگـام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کو “جنگی مجرم” قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان پر جنگی جرائم کے حوالے سے عدالتی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

یوکرین کے قصبے بوچا میں شہریوں کی ہلاکت پر عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بائیڈن نے پوتین کو “وحشی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ان کا محاسبہ کیا جانا لازم ہے”۔

امریکی صدر نے پیر کے روز واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ “ہمیں معلومات اکٹھا کرنا ہوں گی۔ ہمیں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنا ہوگی جن کے ذریعے وہ لڑائی کا سلسلہ جاری رکھے سکے۔ ہمیں تمام معلومات حاصل کرنا ہوں گی یہاں تک یہ عدالتی کارروائی واقعتاً جنگی جرائم سے متعلق بن جائے۔

بائیڈن نے باور کرایا کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے سبب امریکی انتظامیہ ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کرے گی۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلی سطح کے ذمے دار کا کہنا ہے کہ یوکرین کے قصبے بوچا میں سامنے آنے والے مناظر جنگی جرائم کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ بوچا میں روسی افواج کے ہاتھوں جو کچھ ہوا پینٹاگان کے پاس اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکی فوجی ذمے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے اطراف سے دو تہائی فوجی واپس بلا لی ہے۔ ان میں زیادہ تر کو بیلا روس میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ روسی صدر کیف میں داخل ہونے اور یوکرین کی حکومت کے سقوط کا ہدف یقینی بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ذمے دار کے مطابق امریکیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں اپنی اور چھ دیگر ممالک کی جانب سے امداد یوکرین پہنچائی ہتھیاروں کی دیگر سپلائی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میں پہنچ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز