پنجشنبه, مې 8, 2025
Homeخبریںاسلام آباد: پولیس کا پشتون تعفظ موومنٹ کے رہنما گلالئی کی گرفتاری...

اسلام آباد: پولیس کا پشتون تعفظ موومنٹ کے رہنما گلالئی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) گزشتہ ہفتے پشتون قوم سے تعلق رکھنے والی معصوم بچی فرشتہ کے جنسی زیادتی اور قتل کے بعد متاثرہ خاندان کو فوری انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلالئی اسماعیل نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی تھی جس کے بعد ان پر ’’پاکستان مخالف تقریر‘‘ کرنے اور ’’پشتون عوام کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے‘‘ کے الزامات پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ 6/7 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ علی الصبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے، جس میں اسلام آباد پولیس، سادہ لباس میں ملبوس اہلکار اور خواتین پولیس اہلکار شامل تھیں، اسلام آباد میں واقع گلالئی اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔

ان کے مطابق، گلالئی اسماعیل گھر پر موجود نہیں تھیں۔ تاہم، اہلکار ان کے والد سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

محسن داوڑ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنے اور ہراساں کیے جانے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں جن کا مقصد ان کی جماعت کی سرگرمیوں کو روکنا اور خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ ان کے مطابق، گلالئی اسماعیل اس حوالے سے خاص مثال ہیں، کیونکہ وہ عالمی دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک موثر آواز کے طور پر جانی جاتی ہیں۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں وزارت داخلہ کو بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سفارشات کی روشنی میں قواعد کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں پاسپورٹ کی ضبطی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز