سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپولیس کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کی...

پولیس کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشین کا اے این پی صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،منظور پشتین و دیگر سیاسی رہنماں کے خلاف ایف آئی آر کے خلاف پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی پی ٹی ایم کے سربراہ منظورپشتون اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصرپشتون خوامیپ کے رہنما خوشحال خان کاکڑ پی ٹی ایم کے صوبائی صدرنورباچا ودیگر سیاسی کارکنوں کیخلاف پولیس کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔پریس کانفرنس سے پشتون ایس ایف کے صوباء مالیات سیکرٹری روح اللہ خان، مرکزی جائنٹ سیکرٹری بصیر مشال، سینئر رکن عالم زیب آغا،ڈگری کالج جنرل سیکرٹری یاسین آغا اور سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پی ٹی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے میں شریک قائدین کے خلاف بے بنیاد آیف آء آر مسترد کرتے ہیں۔سیاسی کارکنان کو جعلی مقدموں اور جیلوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ باچاخان کے پیروکاروں کو جھوٹے مقدموں قیدوبند سے ڈرایادھمکایاجاسکتاہے تویہ ان کی خام خیالی اوربھول ہے۔ ریاست وہ ناکام تجربات پھر سے دوہرا رہی ہیں جس کے تحت قوم دوست اور قوموں کے ترقی پسند و باشعور افراد اور انسانی و قومی حقوق اور آئین کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرسکے۔ہم اس طرح کے حربوں سیطویل رفاقت رکھتے ہیں۔پشتون ایس ایف ایسیغیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی منظور پشتون رشید خان ناصر خوشحال خان کاکڑنورباچاسمیت تمام سیاسی کارکنوں کے خلاف بیبنیادبدنیتی پرمبنی مقدمہ واپس لیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز