چهارشنبه, مې 7, 2025
Homeخبریںپولینڈ میں وارسا کانفرنس،احوازی و دوسری محکوم اقوام کاایران کے خلاف مظاہرہ

پولینڈ میں وارسا کانفرنس،احوازی و دوسری محکوم اقوام کاایران کے خلاف مظاہرہ

وارسا (ہمگام نیوز ڈیسک) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کانفرنس میں عرب ممالک سمیت تقریباً 60 اقوام کے نمائندوں کے علاوہ بلوچ نمائندوں نے بھی شرکت کی ہیں۔
اس کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور نائب امریکی صدر مائیک پینس کی شرکت کو خاصی اہمیت دی گئی ہے۔ شرکاء میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس میں مشرقِ وسطیٰ کو درپیش خطرات اور چیلنجز کا احاطہ کیا جائے گا۔ پومپیو کے مطابق اس سارے خطے میں دیرپا امن کے لیے بظاہر صورت حال مشکل ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس خطے میں امن و استحکام کا حصول اُسی صورت میں ممکن ہے جب ایران کو مناسب انداز میں مختلف ممالک کے معاملات میں مداخلت سے باز رکھا جائے۔ مائیک پومپیو نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز