دزآپ (ھمگام نیوز) شیخ الاسلام بلوچ روحانی پیشوا مولوی عبدالحمید اسمائیل زئی نے ٹویٹر پر محمد مہدی کریمی اور محمد حسینی کی پھانسی کے بارے ردعمل ظاہر ہرکرتے ہوئے کہا کہ ان پھانسیوں پر عوام کا بڑے پیمانے پر منفی ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشرے کا حکومت پرکوئی اعتماد نہیں ہے۔ بہت کم لوگ ان دو نوجوانوں کے خلاف لگائے گئے الزام پر یقین کرتے ہیں۔ انصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ تمام ملزمان کا ایک منتخب وکیل ہو اور عدالتیں سرعام منعقد ہوں۔


