یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںپہرہ جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

پہرہ جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

پہرہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 28 نومبر کو فجر کے وقت پہرہ (ایرانشہر) کے جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ـ اس پھانسی پانے بلوچ شہری کی شناخت عبداللہ صلاح زہی ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے ـ جو کہ نیکشہر کی رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کے خلاف جو الزام لگایا گیا ہے وہ ” فورسز کا قتل” ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو فوج نے 2011 میں پہرہ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے پھانسی کے دن تک جیل میں قید تھے ـ

ایک باخبر ذرائع کے مطابق عبداللہ کا قابض فورس کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں تھا اور انہوں مقدمہ بھی درج کر لیا تھا کہ اسے زبردستی ملزم بنا کر ان پر تشدد کیا جا رہا ہے ـ

واضح رہے کہ عبداللہ کی پھانسی اس وقت عمل میں آئی جب کہ ان کے خاندان کو ان کے بیٹے کی پھانسی کے بارے میں قانون کے برعکس کوئی علم نہیں تھا اور پھانسی سے قبل آخری ملاقات بھی نہیں کی گئی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر 28 نومبر کی صبح دزاپ سینٹرل جیل (زاہدان) میں متعدد بلوچ قیدیوں کو بھی پھانسی دی گئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز