جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںپہرہ میں قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان قتل

پہرہ میں قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان قتل

 

پہرہ/ ایرانشہر ( ہمگام نیوز) گزشتہ روز 20 مارچ، 2020 ، اتوار کے دن ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان قتل۔

تفصیلات کے مطابق قتل کئے جانے والےنوجوان کی شناخت فرامرز سپیدکار ولد محمد ریاض کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر نے فرامرز سپیدکار کے قتل پر میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے نوجوان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا اور اس پر کئی مقدمات تھانے میں درج تھے جس کی وجہ سے وہ پولیس کو مطلوب تھا۔ـ

مقامی افراد نے پولیس کی اس غنڈہ گردی پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق پولیس کو کسی بھی شخص کو سزا دینے کا اختیار نہیں، اگر کسی پر کوئی الزام عائد ہوتا ہے تو
پولیس کا کام تحقیقات کرکے ملزم کو گرفتار کرنا ہوتا ہے جس کے بعدپولیس ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہوتی ہے مگر مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کے معاملے میں تمام ادارے کسی بھی فیصلے کے لئے با اختیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز