Homeخبریںپیرس حملہ منصوبہ بندی ثابت کرتا ہے کہ ایران دنیامیں دہشت گردی...

پیرس حملہ منصوبہ بندی ثابت کرتا ہے کہ ایران دنیامیں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے:امریکہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوورٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ “فرانس نے جس ایرانی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے، وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ایران ہی دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے.امریکہ کے قومی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف فرانس کے “بھرپور” ردّ عمل کو سراہا ہے۔ پیرس نے فرانس میں ایرانی مفادات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جون میں پیرس کے نزدیک ایرانی اپوزیشن کے ایک اجتماع کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔امریکہ کے قومی سلامتی کونسل نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مزید کہا ہے کہ “تہران کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح ان کے شرم ناک برتاؤ کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا”۔ گزشتہ روز ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے نے باور کرایا کہ “باریک بینی کے ساتھ طویل اور تفصیلی تحقیقات کے بعد ہمارے ادارے واضح طور پر اس نتیجے پر پہنچے کہ ایرانی اپوزیشن تنظیم مجاہدین خلق کے اجتماع کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کا ذمّہ دار ایرانی وزارت انٹیلی جنس کو ٹھہرایا جائے”۔تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ “ہم ایک بار پھر قوت کے ساتھ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ہم اپنے سفارت کار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور اسے فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔فرانسیسی حکام نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جون میں پیرس کے نزدیک ایرانی اپوزیشن کے ایک اجتماع کے خلاف منظم حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اس حملے کی منصوبہ بندی ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کی تھی.

Exit mobile version