کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سربازبلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پلانٹ سے سوئی گیس پلانٹ اور پنجاب جانے والی اٹھائیس انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو پیر کوہ شہر میں ایف سی قلعہ کےسامنےدھماکے سےتباہ کیا.
دھماکے کے نتیجے میں سوئی گیس فیلڈ اور پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے.
سرباز بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خودمختاربلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گی.


