پیشن ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ، 19 نومبر کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے پیشن شہر بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کی ـ
موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کے جامع مسجد کے قریب قابض سیکیورٹی اور فوجی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بتایا جاتا ہے کہ آرمی نے مظاہرین پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ آنسو گیس بھی فائر کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ خاتون زخمی ہو گئی جسے راسک ہسپتال لے جایا گیا۔