Homeخبریںپیشن میں ایک بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کرلیا

پیشن میں ایک بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کرلیا

پیشن ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 19 نومبر بروز ہفتہ کی شام کو قابض ایرانی آرمی IRGC نے راسک شہر کے علاقے پیشنن کے گاؤں لکسر پر چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دہشت پھیلاتے ہوئے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت مجیب الرحمان پادیاب ولد رحیم بخش کے نام سے بتائی گئی ہے جو پشن کا رہنے والا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ دہشتگرد قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے مجیب الرحمان کو بری طرح مارا پیٹا اور پھر اپنی گاڑی ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

واضح رہے کہ پیشن شہر میں گزشتہ چند دنوں سے قابض ایران کے خلاف زبردست عوامی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔

 

Exit mobile version