پنجگور (ہمگام نیوز )پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔
کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے ہی پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔
تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔


