اسلام آباد( ہمگام نیوز )تفصیلات کے مطابق 14 فروری 2019 کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی ٹی ایم کارکن رضوان اللہ محسود کے والد عقل خان ولد سمانار خان لاپتہ ہو گئے ہیں.
رضوان اللہ محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد گلف ائیر فلائٹ GF770 میں بحرین سے بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد کے راستے پاکستان آ رہے تھے کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گئے.
یاد رہے عقل خان بحرین میں محنت مزدوری کی غرض سے گئے ہوئے تھے تاکہ اپنے بچوں کی کفالت کر سکیں.
خدشہ یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عقل خان کو پاکستانی بے لگام ایجنسیوں نے اغوا کیا ہے کیونکہ بلوچستان سمیت پختونستان میں جتنے بھی لوگ لاپتہ کیے جاتے ہیں انہیں لاپتہ کرنے میں پاکستانی خفیہ ادارے یا ان کے پالے ہوئے مقامی ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہوتے ہیں.


