چابھار( ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بندر عباس کے قریب ایک گینگ کی فائرنگ سے ایک کشتی میں موجود دو بلوچ جوان جاں بحق ہوگئے تاہم اس کا پتا نہ چل سکا کہ فائرنگ کرنے والے کون تھے
عینی شاھدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایک گینگ شکل میں آئے تھے جو کہ بندر عباس میں سمندر کے قریب موجود ایک کشتی پر بلا وجہ فائرنگ کی جس سے عباس قورچیزادہ اور راشد نوریزادہ جاں بحق ہوگئے
بلوچ کمپین فعالین کی رپورٹ کے مطابق ان کی کشتی ابھی سری لنکا کی جانب آئے تھے کیونکہ ماھگیر تھے ان کا پیشہ ماھیگیری تھا جو کہ شکار کے لیئے سری لنکا کے سمندری حدود میں گئے تھے دریں اثنا عباس قورچیزادہ کی لاش سمندر سے نکال دی گئی ہے لیکن ابھی تک راشد نوریزادہ کی لاش سمندر سے نہیں مل رہا ہے تاہم آس پاس کے بلوچ ماھیگر اپنی مدد آپ کے تحت سمندر سے راشد کی لاش ڈھونڈ نکالنے میں لگے ہوئے ہیں