ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوئٹہ ،جبری گمشدگی کے خلاف ، متاثرہ خاندان آج ریلی نکالینگے

کوئٹہ ،جبری گمشدگی کے خلاف ، متاثرہ خاندان آج ریلی نکالینگے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے متاثرہ خاندان آج کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

ریلی میں طلباء اورانسانی حقوق کی تنظیموں ،سیاسی جماعتوں، وکلاء، پروفیسر سمت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کرینگے ۔

گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے متحرک تنظیموں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد متاثرہ خاندانوں نے پریس کانفرنسز کے زریعے اعلیٰ حکام کو اپنی التجا ء گوش گزار کرائی ہے اس کے باجود ان کی فریاد کو سنی ان سنی کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سمیت کسی بھی حکومتی عہدیداروں نے مجبور ماؤں ،بہنوں کو سننے احتجاجی کیمپ کا دورہ تک نہیں کیا ۔

اُن کے مطابق لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے جس کے لیے ریاست کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے آئین کے مطابق ہر شہری کو آزادی سے اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لیکن اس کے برخلاف لوگوں کو گمشدہ کیا جارہا ہے۔ اُن کے مطابق لاپتہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کر کے ان کا شفاف ٹرائل کیا جائے۔

اُن کے مطابق احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے جس سے روکنے کیلئے انتظامیہ ہمارے احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے متاثرہ خاندانو ں کو حراساں کر رہی ہے جو باعث افسوس ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز