چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام چابہار شہر میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے کی شناخت علم عزیزی ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی جوکہ قصرقند کے علاقے عزیزآباد کے رہائشی تھا اور اس وقت چابہار میں مقیم تھے۔
اس سے قبل علم عزیزی کو قصرقند میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس نے دو دیگر افراد کے ہمراہ لاپتہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں زاہدان کی مرکزی جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 2025 میں بھی انہیں “نظام کے خلاف تبلیغ” کے الزام میں لاپتہ کیا گیا تھا اور ۴۵ روز بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔


