Homeخبریںقشم: احتجاج کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ...

قشم: احتجاج کے دوران قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

قشم (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ملک گیر احتجاجات کے دوران صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ قشم میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت ناصر جہان بین ولد عبدالقادر دہانی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایرانشہر کے علاقے احمدآباد کے رہائشی تھے اور قشم میونسپلٹی میں ملازم تھے۔

ذرائع کے مطابق ناصر جہان بین قشم شہر میں جاری احتجاجات کے دوران قابض ایرانی فورسز کی براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنے۔ انہیں گردن اور شہ رگ کے مقام پر گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

ناصر کے اہلِ خانہ نے شدید دباؤ کے باوجود چار روز بعد ان کی میت وصول کی اور اسے ایرانشہر منتقل کیا۔ پیر کے روز گاؤں احمدآباد کے قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز