پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںچابہار، پولیس افسر کے ہاتھوں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی...

چابہار، پولیس افسر کے ہاتھوں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابہار پولیس فورس کے افسر ابراہیم کوچکزئی نے دوران تفتیش 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو چابہار پولیس فورس کے کمانڈر کرنل ابراہیم کوچکزئی نے ایک 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ۱۴ ستمبر کو چابہار شہر کے گاؤں صدیق زہی سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ خاتون جو کہ “طاہرہ آہون” ،کو مسلح چوروں نے لوٹنے کی کوشش کے دوران انہوں مزاحمت پر ایک چور کو قتل کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس موقعہ پر پہنچ کر چوروں اور طاہرہ کو گرفتار کرکے تھانے میں لے گئی ـ
پولیس تھانے میں طاہرہ کو تفتیش کے دوران پولس افسر نے انہیں برہنہ کیا اور ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس واقعہ کی خبر انہوں جیل کے اندر اپنی ماں کی بتائی ـ تاہم ابھی اس واقعہ کے بعد اس پولیس افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز