چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںچابہار:وطن دوست جید ممتاز عالم دین مولانا محمد نورصاحب دل کادورہ پڑنے...

چابہار:وطن دوست جید ممتاز عالم دین مولانا محمد نورصاحب دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

چابہار(ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار طیس کے رہائشی بلوچ وطن دوست عالم دین مولوی محمد نور مرداشئی محمد حسنی ہفتہ کی شب دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے،جن کی نمازجنازہ اور تدفین آج مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب چابہار طیس میں ہوگی۔مرحوم بلوچ قوم، وطن دوستی کے ساتھ ،ساتھ بلوچی،براھوی زبان و ادب کے بارے میں وسیع مطالعہ اور شوق رکھتے تھے۔اس کے علاوہ انھیں دوسری زبانیں جن میں فارسی،سندھی،عربی اور اردو پر دسترس حاصل تھا۔ مرحوم مولانا صاحب بلوچستان کے تاریخ پر وسیع مطالعئہ رکھتے تھے۔ان کی اپنی ایک زاتی لائبریری بھی ہے،جس میں ان کی کتابی مجموعہ میں مزہب کے ساتھ ساتھ بلوچی زبان و ادب،بلوچستان کی تاریخ پر مشتمل بہت سے کتابیں موجود ہیں۔مرحوم قندیل بلوچ پروفیسر صبا دشتیاری صاحب کے ساتھ گہرا تعلق اور دوستی تھا۔اس کے علاوہ مولانا صاحب مولوی عبیدالللہ سندھی،مولوی عبدالحق بلوچ،سید ظہورشاہ ہاشمی اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے معتقد تھے ۔مرحوم کے حلقہ احباب ایک وسیع حلقہ پر مشتمل ہیں جن کا تعلق مغربی مقبوضہ بلوچستان زاھدان,چابہاراور سندھ کے بیشتر شہروں سے تھا،اس کے علاوہ ان کے عزیز و اقارب کا تعلق قلات،کوئٹہ سوراب،نوشکی ، چاغی شمالی بلوچستان سے نمروز،ھلمند کے برامچاہ اور خانشین سے ہیں۔مرحوم پچھلے دو دہائیوں سے ہروقت مشرقی بلوچستان کے خبروں واقعات و سیاسی حالات بارے آگاہی کیلئے ہروقت بے قرار رہتے تھے ،اور وہ مشرقی بلوچستان کے آزادی کیلئے دشمن سے برسرپیکار بلوچ سرمچاروں کی حفاظت اور کامیابی کیلئے دعاگو تھے ۔ ‘ہمگام نیوز’ کی ٹیم مرحوم کے خاندان عزیز و اقارب کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ الللہ تعالی ان کے تمام پسماندگان اور دوستان کو صبر جمیل عطافرماکر مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز