یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںچابہار اور راسک میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے...

چابہار اور راسک میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے دو قریبی رشتہ داروں کی گرفتاری

چابہار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چابہار اور راسک میں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے دو قریبی رشتہ داروں کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی۔

 

ان دو شہریوں کی شناخت عبدالقادر نقشبندی اور حسین نقشبندی دونوں مولوی عبدالغفار نقشبندی کے کزن ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق عبدالقادر کو چھ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے الیکٹریکل شاپ سے گرفتار کیا اور ہتھکڑیاں لگا کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ کی اور حسین کو چابہار میں ان کے گھر سے سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے جایا۔ .

 

واضح رہے کہ گرفتار کرکے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد ان دونوں شہریوں کو رہا کردیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ ہے بلوچ عالم دین مولوی عبدالغفار نقشبندی کو مشہد عالم کی عدالت نے طلب کیا تھا اور ان کی مشہد روانگی کے بعد اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

 

ان کے والد مولوی فتح محمد، جو جامعہ مسجد راسک کے امام ہیں، نے جمعہ 16 دسمبر کو اعلان کیا کہ مولوی نقشبندی مشہد چلے گئے ہیں اور اب ان کی کوئی خبر نہیں ہے، اور سیکورٹی اداروں سے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی حالت کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

 

واضح رہے کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مشہد میں شیعہ علماء کی خصوصی عدالت میں طلب کیے جانے کے بعد انہیں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز