یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںچابہار جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

چابہار جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

چابہار ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے 24 نومبر بروز بدھ کو چابہار جیل میں ایک بلوچ قیدی کو قتل کے الزام کی وجہ سے پھانسی دی گئی تھی کہ جو کہ پہلے سزائے موت سنائی جا چکی تھی۔
اس شہری کی شناخت “نیاز جدگل” ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ نیاز کو 2011 میں چابہار سے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے سزائے موت پر عمل درآمد تک اسی جیل میں قید تھا ـ
قابض ایران کی مختلف جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بلوچستان کے شہروں میں قابض ایران کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بندش کی وجہ سے حالات حاضرہ کی مکمل جانکاری تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز