چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیہر برز گاؤں کے قریب چابہار راسک کے محور پر دو ٹویوٹا وینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد ش جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
تاہم اطلاع موصول ہونے تک زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ حادثات خستہ حال اور غیر معیاری سڑکوں کی وجہ سے ہوتے ہیں ـ