چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 31 مارچ چابہار کے شاہراہ پر دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے گاڑیوں میں سوار چار افراد موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئے ـ واقعے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں محفوظ اور معیاری سڑکوں کے فقدان کی وجہ سے ہر سال ہزاروں بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہوتے ہیں۔