یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک اور بلوچ طالب...

چابہار میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک اور بلوچ طالب علم گرفتار

چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق دو ہفتہ قبل 5 دسمبر کو ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر چابہار سے ایک اور بلوچ طالب علم کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

 

اس بلوچ شہری کی شناخت “مہران شاہنوازی” ولد نوروز ہے جو کہ خاش کی دریانوردی یونیورسٹی میں کیمسٹری کا طالب علم اور چابہار کا رہائشی ہے۔

 

ایک باخبر ذرائع کے مطابق، مہران کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے چابہار کی ایک گلی سے گرفتار کیا تھا اور اس کے خاندان نے ان حالت بارے جاننے کے لیے کئی سرکاری اداروں سے رابطہ کرنے باوجود انہیں مناسب جواب نہیں ملا ـ

 

 

واضح رہے کہ بلوچستان میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد کئی بلوچ شہریوں کو سیکورٹی فورسز اور آرمی اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی کی قسمت کا علم نہیں ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز