چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی پولیس کی بلاجواز فائرنگ سے 14 سالہ بلوچ...

چابہار میں قابض ایرانی پولیس کی بلاجواز فائرنگ سے 14 سالہ بلوچ نوجوان جانبحق، دو زخمی

چابہار ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 29 فروری 2020 کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار کے علاقے کُمب میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جانبحق جبکہ ان کے ساتھ دیگر دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چابہار شہر کے علاقے کمب پولیس چوکی کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں کو پولیس اہلکاروں نے روکے بغیر چلتی پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 14 سالہ بلوچ نوجوان غفار جدگال ولد عصا بلوچ موقع پر جانبحق ہوگئے، جبکہ موٹر سائیکل پر دو اور بلوچ نوجوان یحی بلوچ ولد نبی بخش اور جعفر جدگال زادہ ولد عیسی پولیس کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

مقتول نوجوان کی لاش اور دونوں زخمیوں کو امام علی اسپتال چابہار منتقل کردیا گیا۔

قابض ایرانی پولیس کی اس درندگی کے خلاف شہریوں نے بڑے پیمانے پر چابہار پولیس اسٹیشن کے سامنے آکر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین دیر تک پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز