چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چابہار میں مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت شعیب درغالہ ولد سید محمد کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ فیروز آباد چابہار کا رہائشی ۔
بتایا جاتا ہے کہ شعیب 5 ماہ سے چابہار میں کام کر رہا تھا کہ آج صبح 1 بجے پیچھے سے مسلح افراد نے وار کرکے اسے قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے بعد نامعلوم افراد کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کے قتل وغارت گری میں اضافہ ہوا ہے۔