Homeخبریںچابہار کے جنگل سے دشت زریں بگ کے رہائشی کی لاش برامد

چابہار کے جنگل سے دشت زریں بگ کے رہائشی کی لاش برامد

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 26 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے دشت زریں بگ کے رہائشی کی لاش جنگل سے برامد ہوئی ہے اس شہری کی شناخت ملا یونس ولد داؤد ہے جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں چند دن پہلے گئے ہوئے تھے ـ علاقائی ذرائع کے مطابق ملا یونس اپنے دوستوں کے ہمراہ جنگل کے طرف نکلے تھے تاہم بعد میں اطلاع ملی کہ ان کی لاش جنگل سے کسی راہگیر کو ملی ہے جنہوں نے شہر میں جا کر لوگوں کو اس کی اطلاع دی ـ
تاہم ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ـ

Exit mobile version