سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںچابہار: ھوٹگ کے گہرے پانی میں گر کر چار بچے جانبحق تین...

چابہار: ھوٹگ کے گہرے پانی میں گر کر چار بچے جانبحق تین زخمی

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 24 اکتوبر کو چابہار شہر کے پیر سہراب ضلع کے گاؤں بنو اسحاق بازار میں ایک ہوٹگ ( پانی کا تالاب) کے ایک کنارے گرنے سے چار ی چار بلوچ بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

جانبحق بچوں کے نام محمدطاها، دانیال، اسلم جدگال” و “علیرضا جدگال ہیں ـ

کہا جاتا ہے کہ بچے پانی کی کمی کی وجہ سے مقامی لوگوں کی جانب سے کھودے گئے ایک ہوٹگ کے قریب اپنے کئی دوستوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹک کے ایک کنارے گرنے کے نتیجے میں 7 بلوچ بچے زیر زمین دب گئے جن میں سے 3 کو علاقہ مکینوں نے بچا لیا اور 4 دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔

ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ چابہار کے اسپتال میں داخل ہے، دو دیگر بچوں کا علاج آؤٹ پیشنٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز