جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںچاغی، ایرانی مغوی تین سال بعد بازیاب

چاغی، ایرانی مغوی تین سال بعد بازیاب

کوئٹہ(ہمگام نیوز) تین سال قبل اغوا ہونے والے ایرانی شہر کو دالبدین کے علاقے ضلع چاغی سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔ چاغی کے ضلعی پولیس افسر مبارک شاہ نے کہا ہے کہ محمد عامر نامی ایرانی شہری کو اصفہان کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات ملی تھیں کے اغوا کاروں نے مغوی ایرانی شہری کو ضلع چاغی میں چھپا رکھا ہے۔ مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دالبدین کے ایک مضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی مغوی شہری کو بازیاب کروالیا۔ تاہم پولیس کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز