Homeخبریںچاغی اور گردونواح سمیت دالبندین اور ماشکیل میں سیلابی ریلے آبادیوں میں...

چاغی اور گردونواح سمیت دالبندین اور ماشکیل میں سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل. جانی نقصانات کا خطرہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث دیگر علاقوں کی طرح سرحدی علاقہ چاغی اور اس کے اردگرد کے شہروں اور دیہاتوں سمیت پہاڑوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات سے دالبندین و دیگر نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا پانی سیلابی ریلوں کی صورت میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

دالبندین کا نواحی کچی آبادی کلی محمد رحیم زیر آب آگیا ہے جہاں گھروں میں پانی داخل ہونے سے مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متعدد کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا پانی گھروں سے نکال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حفاظتی بند نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلہ داخل ہوا ہے۔

اسی طرح چاغی بازار اور برآبچاہ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کی اطلاع موصول ہوا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سیلابی ریلے سے کچے دوکانیں اور مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اُدھر ماشکیل میں بُھگ کے علاقے ہامون ماشکیل میں سیلابی ریلے آنے سے ماشکیل کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ علاقے میں آمد و رفت کے ذرائع محدود ہونے سے اشیائے خوردنوش کی قلت کا اندیشہ ہے۔

آخری اطلاع تک زیر آباد علاقوں سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اور نہ ہی حکومتی سطح پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکا ہے۔

Exit mobile version