چاغی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاغی لاگاپ کے پہاڑی علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاغی لاگاپ کے پہاڑی علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نور اللہ ولد بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز لاپتہ کیا گیا تھا۔
مقبوضہ بلوچستان میں پچھلے کچھ سالوں سے قابض پاکستان کی جانب سے مارو اور پھینک دو کی پالیسی کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کی اس طرح کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو اغواء کرنے کے بعد قابض پاکستان آرمی اپنی حراست میں شہید کرکے ان کی لاشیں مختلف ویرانوں میں پھینک دیتی رہی ہے مگر ملنے والی اس لاش کے حوالے سے مصدقہ رپورٹ تاحال موصول نہ ہوسکی کہ نوجوان کو کس نے اور کیوں اغواء کیا تھا۔